Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان

Now Reading:

صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ

لندن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے سرکاری دورے پر لندن کے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

امریکی صدر خصوصی طیارے ایئر فورس ون کے ذریعے برطانیہ پہنچے جہاں برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ٹرمپ اپنے دورے کے دوران برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی خصوصی دعوت پر ونڈزر کیسل جائیں گے، جہاں ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب اور شاندار سرکاری عشائیہ دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے روانگی سے قبل اپنے بیان میں اس دعوت کو “عظیم اعزاز” قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں

امریکی صدر اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ لندن میں واقع امریکی سفیر کی رہائش گاہ ون فیلڈ ہاؤس میں قیام کریں گے۔

Advertisement

ٹرمپ کے اس دورے کے دوران برطانیہ میں سیاسی و سفارتی ملاقاتوں کے علاوہ تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ ساتھ ہی برطانیہ بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے مظاہرین اور شرکاء کے پیش نظر لندن اور ونڈزر میں سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کا یہ دورہ برطانیہ کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں نئی جہت پیدا کرنے کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر