Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید

Now Reading:

صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
بوسان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوسان میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔

بوسان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوسان میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔

ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی، ہماری ملاقات بہت کامیاب ہوگی، اس میں مجھے کوئی شک نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان آج تجارتی معاہدہ ہوسکتا ہے، دونوں ممالک پہلے ہی کئی امور پر اتفاق کر چکے ہیں اور اب مزید نکات پر بھی مفاہمت متوقع ہے۔

ٹرمپ نے شی جن پنگ کو ایک عظیم ملک کے عظیم رہنما بھی قرار دیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن ہمیشہ ایک جیسے نظریات نہیں رکھتے، دو بڑی معیشتوں کے درمیان اختلافات معمول کی بات ہیں لیکن اختلافات کے باوجود دونوں کو درست سمت میں آگے بڑھنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کا وژن امریکا کے میک امریکہ گریٹ اگین نظریے سے ہم آہنگ ہے۔

چینی صدر نے زور دیا کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا دوست ہونا چاہیے، تاریخ نے ہمیں یہی سبق دیا ہے اور موجودہ حالات بھی اسی کا تقاضا کرتے ہیں۔

شی جن پنگ نے غزہ میں سیز فائر کے لیے امریکی کردار پر صدر ٹرمپ کو خراجِ تحسین بھی پیش

کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر