Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

Now Reading:

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش
karachi weather

کراچی میں ایک بار پھر میں تیز ہوائوں کے ساتھ  بارشوں کا سلسلہ گرج چمک کے ساتھ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں سپرہائی وے،گڈاپ ،سہراب گوٹھ ، سرجانی اور منگھوپیر کے بعض مقامات پر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جبکہ ٹھنڈی ہوا اور کالے بادلوں نے چلچلاتی گرمی کی جگہ لے لی۔

بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں ہوا کی گردش کے باعث بننے والے سسٹم سے کراچی سمیت زیریں سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں منگل تک ہیٹ ویوکی پیشگوئی کی ہوئی ہےجبکہ حیدرآباداورسکھرمیں گرمی کی شدید لہربرقراررہےگی تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں واضح کمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ گرمی کی لہر برقراررہنے تک مطلع صاف ہونےاور سورج کی تپش براہ راست زمین پرپڑنےکے باعث حرارت شدت سے محسوس کی جائے گی۔ شدید گرمی کے پیش نظرحفاظتی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں شہریوں کوہلکےسوتی کپڑے پہنے اورہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئےپانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر