
کراچی میں ایک بار پھر تیز بارشوں کا سلسلہ گرج چمک کے ساتھ جاری ہوگیا ہے۔
بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کا سسٹم موجود ہے جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کق کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں ہوا کی گردش کے باعث بننے والے سسٹم سے کراچی سمیت زیریں سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے۔
کراچی کے مختلف علاوقں میں کہیں تیز، اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ بفرزون، گلبرگ اور نارتھ ناظم أباد میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ,ضلع وسطی میں فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش جاری ہے۔
مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News