بھارتی شہر پونے میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز پونے شہر اور ضلع کے کچھ حصوں میں سیلاب اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق، بدھ کے روز ضلع میں ہونے والی شدید بارش اور ہوا کی شدت سے مکانوں کی دیواریں، اور درخت گر گئے جبکہ گاڑیاں، موٹرسائیکلیں پانی میں بہہ گئیں۔
جبکہ اب تک متعدد آبی علاقوں سے تقریباً 16،000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ریسکیو کے دوران مزید 300 افراد کو بچایا گیا ہے، یہ تمام افراد گھروں کی چھتوں اور گرے ہوئے درختوں کے نیچے پھنسے ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ دیویندرا فڈنویس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح بارش کا سلسلہ بند ہوا ہے، لیکن نشیبی علاقوں میں بہت سے مکانات اور رہائشی علاقے زیرآب آگئے ہیں ۔ بارش اور سیلاب سے ہونے والی اموات پر تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ پونے کے ضلع کلکٹر نیول کشور رام نے شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پونے شہر ، پورندر ، بارامتی، بھور اور حویلی تحصیل کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ پونے میں رواں برس کے مون سون سیزن میں معمول کی بارشوں سے ایک سو تیرہ فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
