
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج اتوار کے دن ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور سندھ کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے اضلاع قلات، تربت، سبی، گوادر اور کوئٹہ میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا کے اضلاع مالم جبہ، چترال، ایبٹ آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا جبکہ بارکھان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News