Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی، اسلام آبادمیں بادلوں کاراج،وقفےوقفےسےبارش

Now Reading:

راولپنڈی، اسلام آبادمیں بادلوں کاراج،وقفےوقفےسےبارش
Rain ISB- Pindi

راولپنڈی اوراسلام آباد میں بادلوں کا راج ،وقفے وقفےسے بارش ‏کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابوسرٹاپ اورنانگاپربت میں شدیدبرف باری ‏سےموسم کا لطف دوبالا ہوگیا۔دیامر کے پہاڑوں پر بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہےجبکہ ‏بابوسر،ناران شاہراہ برفباری کے باعث ٹریفک کیلئےبندکردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا ہے۔ اسکردو کے علاقوں گلتری،شیلہ گاؤں اور دیوسائی میں برف باری ہوئی، جس کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہوگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے جس کے سبب درجہ حرارت دو سے چار ڈگری کم ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث سردی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہزارہ اورمالاکنڈ کے کچھ اضلاع میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کشمیر:مظفر آباد(سٹی 29،ائیر پورٹ25)،کوٹلی 29، گڑھی دوپٹہ 11، راولا کوٹ 08، خیبرپختونخوا: بالا کوٹ 23، دیر(اپر22، لوئر08)، مالم جبہ17 ، ڈی آئی خان 16، بشام 15، کاکول 13، کالام 08، پٹن، بونیر 12، سیدو شریف، چراٹ 10، تخت بھائی 07، میرکھانی06،دوریش05، پشاور(ائر پورٹ04، سٹی 05)، چترال02 ،بنوں 01، پنجاب : مری، منگلا 20، سیالکوٹ (ائر پورٹ19، سٹی12)، ، جوہر آباد، بھکر 16، گجرات10، حافظ آباد ، فیصل آباد 09، اسلام آباد(سید پور07،زیروپوئینٹ 05، گولڑہ 04، ائیرپورٹ 02، بوکرہ 01)، راولپنڈی (چکلالہ 04، شمس آباد 01)، لاہور(سٹی 11، ائر پورٹ02)، گوجرانوالہ، نورپور تھل06 ، نارووال، منڈی بہاؤالدین 05، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چکوال ، سرگودھا، قصور، جہلم 02، ، گلگت بلتستان : بگروٹ ، گوپس03 اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر