
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر میں جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ اولڈ سٹی ایریا، لیاری، لیاقت آباد سمیت کورنگی میں بجلی غائب ہوگئی۔
گلستان جوہر، گلشن اقبال، ملیر، ماڈل کالونی، لانڈھی، گلشن حدید، میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہراہ فیصل کینٹ اسٹیشن صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف بھی ہلکی بارش شروع ہوگئی۔
کریم آباد ناظم آباد، عزیز آباد مکا چوک میں بھی بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حب او گردو نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، آئندہ دو روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ 4 سے 5 اکتوبر تک مطلع ابر آلود رہے گا جس کے بعد شہر میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجوسٹ سردار سرفرازکاکہنا تھا کہ بارش برسانے والا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگیاہےجو کراچی سمیت سندھ کے مختلف ضلعوں میں بارش برسائےگا۔
سردار سرفراز نےکہا کہ گزشتہ رات اس سسٹم سے بلوچستان میں بارشیں ہوئی ہیں جبکہ اس سسٹم سے اگلے 3 سے 4 دن تک سندھ سمیت ملک بھرکے بالائی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News