
بحیرہ عرب میں موجودسپرسائیکلون کیارسےمتعلق ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹرکی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹرکی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق طوفان کے مرکز میں مضبوط تیزہواوں کےباعث سمندر میں طغیانی رہے گی جبکہ اونچی لہروں کے باعث جزائر اورنشیبی ساحلی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔
ایڈوائزری کےمطابق بدھ سےجمعہ سندھ کےزیریں علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہےجبکہ مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہرکیاگیاہے۔
وارننگ سینٹرکی جانب سے جاری ایڈوائزری میں مزیدکہاگیاکہ طوفان کےپیش نظرخدشات کےباعث سمندرمیں31اکتوبرتک ماہی گیر گہرے سمندر میں نہ جائیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجودسائیکلون 12گھنٹوں سےشمال مغرب کی جانب مزیدحرکت کرچکاہے۔طوفان کی سطح پر 180 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔
اس وقت سائیکلون کراچی کےجنوب مغرب سے 720کلومیٹراورگوادر سے 625کلومیٹرجبکہ عمان کےساحل سلالہ سے 970کلومیٹر دور ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 18گھنٹوں میں سائیکلون کیارمغرب کی جانب بڑھتا رہے گا جس کے بعد آئندہ روزپھراپنا رخ جنوب مغرب کی جانب کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق کیارجنوب مغرب کی طرف مڑنےپرشدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائےگا۔ سائیکلون کیار سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکاکہناہے کہ سمندری طوفان کیارکی شدت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہےاورطوفان پاکستان سے دور ہونا شروع ہوگیاہے اور اس کا رخ جنوب مغرب گلف آف ایڈن کی جانب ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کامزیدکہناہےکہ کراچی مِیں آج بھی لہریں بلند ہونے کاامکان ہے۔ آج 11.31 پر لہریں 9.8 فٹ بندہوں گی جبکہ رات 12.30 پر 10.2 فٹ بلند ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہاکہ اونچی سمندری لہروں کے سبب سمندر کے قریب آبادیاں زیر آب آسکتی ہیں جبکہ شہرمیں کل رات سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں آج مطلع مکمل و جزوی ابر آلود رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News