
سمندری طوفان ماہا کی شدت میں کمی آ رہی ہے، جوکہ کراچی کے جنوب مغرب میں 675 کلو میٹر دور موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق طوفان ما ہا کے اطراف 160 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ اس کے مرکز میں 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’ماہا‘ کراچی سے دور ہے اور شہر کے ساحلی علاقوں سے نہیں ٹکرائے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطا بق ما ہا طو فان کی شدت کم ہے اور بتدریج مزید کم ہوتی جائے گی جبکہ آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران شہرقائد میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطا بق کرا چی میں شمال کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News