Advertisement
Advertisement
Advertisement

بحیرہ عرب میں نئے سمندری طوفان ماہا نے شدت اختیار کرلی ہے

Now Reading:

بحیرہ عرب میں نئے سمندری طوفان ماہا نے شدت اختیار کرلی ہے
Maya, Cyclone

بحیرہ عرب میں نئے سمندری  طوفان  ماہا نے شدت اختیار  کرلی ہے۔سائیکلون کیٹگری ون کے سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا   ہے۔

تفصیلات کے مطابق   محکمہ موسمیات  کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر  اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے۔ کراچی سے 1600 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں طوفان  مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ سائیکلون ماہا کراچی کے جنوب مشرق 1600 کلومیٹر دور ہے جس کے مرکز میں ہوائیں 90 سے 110کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سائیکلون ماہا کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سائیکلون کیار بتدریج کمزور ہورہا ہے ۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز  نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں دوسرا بڑا سپر سائکلون کیار دم توڑ رہا ہےاور  آج دوپہر تک یہ  سمندر میں ہی دم توڑ دے گا۔ کیار، کراچی سے 1030 کلومیٹر دور ہے۔

Advertisement

سمندری طوفان خلیج عدن کی طرف  بڑھ رہا ہے۔ صومالیہ کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے ۔

یاد رہے کہ طاقتور ترین سمندری طوفان ’کیار‘ پاکستان سے ٹکرائے بغیر عمان طرف رُخ کرگیا لیکن طوفان نے 700 کلومیٹر کے فاصلے سے ہی سندھ اور بلوچستان کے سمندر میں طغیانی پیدا کردی تھی جس سے ساحلی بستیاں زیر آب آگئ تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد
کراچی میں مزید کتنی بارش، سسٹم کمزور یا طاقتور؟ جانیے مکمل تفصیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر