پنجاب کےمیدانی علاقوں میں شدیددھندکاراج

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنےکاامکان ہے۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ موسیات کاکہناہے کہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
سردی کی شدید لہرپنجاب کے میدانی علاقوں میں داخل ہوگئی۔ متعددعلاقوں میں شدید دھند کے سبب حد نگاہ کم ہوگئی ہے اور موٹروے کو بھی کئی جگہوں سے بند کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نےجمعے کے روز پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی پیشگوئی کی ہے۔
شدید دھند کے باعث چیچہ وطنی، رینالہ خورد، پاکپتن، عارف والا، ساہیوال،اوکاڑہ، پتوکی، ڈجکوٹ اور شرقپور شریف میں اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
پنجاب موٹروے پولیس کی جانب سےعوام کو غیرضروری سفر کرنے سے روک دیا گیاہےجبکہ ڈرائیور حضرات کو گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھینے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم2 دھند کے سبب ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹھوکر نیازبیگ، کالاشاہ کو، بابو صابو اور فیض پور انٹرچینج سے گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
اس کےعلاوہ ٹھوکرنیاز تا ہرن مینار 40سے50 جبکہ کوٹ سرور تک حد نگاہ 100میٹر رہ گئی ہے۔ شرقپور شریف میں دھند زیادہ ہونے کی وجہ سے کراچی موٹروے متعدد جگوں سے بند ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج موسم خشک رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبالائی پنجاب، گلگت بلتستان کے اضلاع اور مردان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News