
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ماہا کراچی کے جنوب مشرق میں845 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آنےوالےدنوں میں طوفان شدت اختیارکرےگا اوراس کا رخ بھارت کی جانب ہوجائے گا تاہم طوفان سے پاکستان کےساحلی علاقوں کوخطرہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیارکے بعد بحیرہ عرب میں نیا طوفان اٹھنے لگا، محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سمندری طوفان’’کیار‘‘سمندر برد ہوچکاہےجبکہ نئےبننے والے سمندری طوفان’’ماہا‘‘کارخ عمان کی جانب ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کاکہنا ہے کہ سمندری طوفان’’ماہا‘‘کراچی سے نو سو چالیس کلومیٹر دورہے،جس سے پاکستان کےساحلی علاقوں کوکوئی خطرہ نہیں،طوفان کےگرد90سے110کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہواچل رہی ہےاور 12 گھنٹےکےدوران ماہا شمال مغرب کی جانب حرکت کررہاہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آنے والےدنوں میں طوفان شدت اختیارکرےگااورآئندہ 3 دنوں میں طوفان کارخ بھارتی ریاست گجرات کی جانب ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ اورژوب میں چھ، قلات میں دس، لسبیلہ، مستونگ، پشین اور زیارت میں دو ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کوہلو اورچاغی میں بھی رات سےوقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔جبکہ کوئٹہ، قلات، ژوب، خضدار، سبی ، نصیر آباد اور زیارت کے بعض مقامات پر مزید بارش کاامکان ہے۔
یاد رہے کہ طاقتور ترین سمندری طوفان ’کیار‘ پاکستان سے ٹکرائے بغیر عمان طرف رُخ کرگیا لیکن طوفان نے 700 کلومیٹر کے فاصلے سے ہی سندھ اور بلوچستان کے سمندر میں طغیانی پیدا کردی تھی جس سے ساحلی بستیاں زیر آب آگئ تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News