شہر قائد میں جاڑے نےدستک دے دی، شہر میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ٹھنڈی ہواوں کی وجہ سے درجہ حرارت مزید گرگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہاگیاہے کہ کراچی میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نےکراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاہے۔ان کاکہناہے کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہےجبکہ پندرہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان ،کشمیر کے اضلاع اوراسلام آباد میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے بلند پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔
کالام ،بگروٹ اورقلات میں درجہ حرارت منفی دوجبکہ دالبندین میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روزاسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد وگردونواح میں بارش کے بعد موسم سرد اورخوشگوارہوگیا تاہم درجہ حرارت دوپہر کے وقت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور گردونواح میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت24 درجہ سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہےجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ ملتان میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کے کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2،قلات میں منفی 5،گوادر میں 16،سبی میں 11،نوکنڈی میں 6،تربت میں 9۔جیونی میں 13،ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
