
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں کم از کم اگلے تین دن تک ٹھنڈ کی لہر برقرار رہی گی جبکہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے سینئر عہدیدار سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سردی اور خشک موسم کے برقرار رہنے کا امکان ہفتہ تک ہے جبکہ درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا اور ماحول میں نمی کی مقدار40 اور 50 فیصد برقرار رہے گی۔
عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ ہفتہ اس مہینے کے گذشتہ چند مہینوں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈ ہے اور اگلے ہفتے یہ رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے کچھ دن شہر میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر ، جیکب آباد اور بالائی سندھ کے علاقوں میں شدید دھند کے امکان کے ساتھ ہی سندھ بھر میں زیادہ تر خشک موسم کی توقع کی جارہی ہے۔
سال 2019 کا آخری سورج گرہن
محکمہ موسمیات نے ایک مشاورتی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی سندھ صبح اور رات کے دوران گھنے سے درمیانے درجے کی دھند کی لپیٹ میں رہے گا جبکہ ان علاقوں میں درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، امکان ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان ریلوے (پی آر) ٹرینوں کا شیڈول گزشتہ کئی روز سے دھند کی وجہ سے بری طرح سے متاثر ہوا جس کے باعث متعدد مسافر کئی گھنٹوں کے انتظار میں لاہور اور ملک کے دیگر بڑے اسٹیشنوں پر انتظار کرتے رہے۔
ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی جس کے بعد شمالی علاقو ں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے برقرار رہا جبکہ اسکردو منفی 18 اور استور منفی 12 کے ساتھ سرد ترین مقامات بن گئے۔
محکمہ موسمیات نےآئندہ چندروزتک موسم کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوامیں موسم شدید سرد اورخشک رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News