لاہورمیں شدید دھند، ٹریفک کی روانی بھی متاثر
شہرلاہور اور اس کے مضافات میں شدید دھند کا راج ہے، حدنگاہ 100 میٹرتک محدود ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجا ب کے شہر لا ہور اور اس کے مضافات میں شدید دھند کا راج ہے، حدنگاہ 100 میٹرتک محدود ہوگئی جبکہ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 20میٹر رہ گئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی بہت متاثر ہورہی ہے،ایئرپورٹ اور اطراف میں حد نگاہ 250 میٹر رہ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دھند کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے سول ایوی ایشن کو بھی متنبہ کردیا ہے۔
پنجاب میں دھند، بالائی علاقوں میں سردی کا راج
اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور چیچہ وطنی میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کا راج ہے، قومی شاہراہ پرحدنگاہ 40میٹر تک ہے، لاہور سے کالاشاہ کاکو موٹروے پرحدنگاہ20میٹر رہ گئی۔
ترجمان موٹروے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹر وے پر سفر سے قبل موٹر وے ایپلی کیشن ایف ایم 95 ریڈیو اور ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دن اور آج بھی دھند نے لاہور شہر کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا، جس کے نتیجے میں لاہور کے شہریوں میں گلے اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
