Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کےبیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Now Reading:

ملک کےبیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی
weather

محکمہ موسمیات نےآج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنےکاامکان ظاہر کیاہےجبکہ شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ منگل کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرات 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 18 تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا تاہم کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی اور تربت کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

 منگل کے روز خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دیر، سوات، چترال، پشاور، ایبٹ آباد اور ہزارہ کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اضلاع نارووال، سیالکوٹ،گوجرانوالہ ، لاہور اور بہاولپور کے اضلاع میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

Advertisement

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی سندھ میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی استور اور اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد
کراچی میں مزید کتنی بارش، سسٹم کمزور یا طاقتور؟ جانیے مکمل تفصیل
ٹھٹھہ اور کوہستانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ، ندیاں بپھر گئیں، کینجھر جھیل کی سطح بلند
علی پور میں سیلابی پانی پاسکو سنٹر میں داخل، 45 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں خراب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر