Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سائبرین ہواوں کاراج، سردی میں اضافہ

Now Reading:

کراچی میں سائبرین ہواوں کاراج، سردی میں اضافہ
کراچی

کراچی میں سائبرین ہواوں نےسردی کی شدت میں مزیداضافہ کردیا،  شہرقائدآج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہےجبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکاکہنا ہے کہ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

سردارسرفرازنے کہاکہ شہر میں 30 تا35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تیز ہواوں کے جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔

شہر میں تیز ہواوں کے سبب سردی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک اورمطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ صبح کے اوقات میں درجہ 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،بدھ کے روز شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبرپختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات اور صبح کےاوقات میں شدیددھندچھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقےجبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدیددھند کی لپیٹ میں رہے ۔

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔سرد ترین مقام اسکردو منفی 18 تک پارہ گرگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر