
محکمہ موسمیات نے بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیرمیں اکثرمقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چندمقامات پربارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے دیگراضلاع میں اکثرمقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔ شدید بارش اوربرفباری کے باعث بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔
صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اکثرمقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ جنوبی/وسطی پنجاب ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، سرگودھا، خوشاب، لاہور، جھنگ اور فیصل آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ ، گجرات ،منڈی بہاؤالدین اورخافظ آباد میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائی رہی جب کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیرآباد اور روہڑی میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
سب سے زیادہ بارش میں قلات17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News