
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ تاحال ٹل گیا ہے مگر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی شہر میں سمندری ہوائِیں تاحال جاری ہیں جس کے باعث ہیٹ ویو کا فل الوقت کوئی خظرہ نہیں ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج شہر میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے لیکن اگر سمدندری ہوائیں معطل نہ ہوئی تو ہیٹ ویو نہیں کہا جاسکتا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز شہر میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی تھی اور میٹرولوجسٹ سرفراز کا کہنا تھا کہ آئندہ پانچ روز تک شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران سمندری ہوائیں رک جائیں گی جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
خلیج بنگال میں بننے والا طوفان اگلے 48 گھنٹوں میں شہرقائد پر آج سے مزید گرمی کی شکل میں اثر انداز ہوسکتا ہے جس کے باعث معتدل ہیٹ ویو 22مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ شہر بھر میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جبکہ شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔
بعدازاں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آج شہر میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور سمدندری ہوائیں معطل نہ ہوئی تو ہیٹ ویو نہیں کہا جاسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہر میں آئندہ دو دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News