Synopsis
آج صبح سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری

سلام آباد، راولپنڈی، گردونواح میں آج صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اہم شاہرواہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
آج اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
جمعرات کے روز شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا، تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دنیا میں 85 فیصد مریض کورونا کو شکست دے چکے
گذشتہ 24 گھنٹے کے حساب سے موسم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ خیبر پختونخواہ: کاکول 57 ، بالاکوٹ 27 ، مالم جبہ 19 ، دیر (بالائی 17 ، زیریں 15) ، میرکھانی 16 ، چترال 14 ، سیدو شریف 13 ، پاراچنار ، کالام 12 ، پتن 07 ، چیرت 04 ، ڈی آئی خان ، مہمند ڈیم 01 ، پنجاب: ٹی ٹی سنگھ 24 ، حافظ آباد 16 ، لاہور (ائیرپورٹ 09 ، سٹی 05) ، منڈی بہاو دین ، مری 06 ، گوجرانوالہ ، اٹک 05 ، گجرات 04 ، راولپنڈی شمس آباد 03 ، فیصل آباد ، جھنگ ، کوٹ ادو ، مری 03 ، اوکاڑہ ، ڈی جی خان 02 ، بھکر ، لیہ 01 ، بلوچستان: ژوب 17 ، قلات 13 ، کوئٹہ (سٹی 10 ، ایس ایم 07) ، بارکھان 06 ، نوکنڈی 03 کشمیر: گڑھی دوپٹہ 14 ، مظفرآباد 09 ، سندھ: جیکب آباد میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مٹھی 42 ، شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News