
آج کراچی میں سورج آگ برسائے گا جبکہ ہیٹ ویو کا بھی شدید خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 40 سینٹی گریڈ رہنے کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنتوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان تھا جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی کی بھی پیش گوئی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News