 
                                                                              محکمہ موسمیات نے ماہ شوال کے چاند نظر آنے سے متعلق پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 1441 ہجری شوال کا چاند 22مئی 10 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 29 رمضان یعنی 23 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ 30 رمضان یعنی 24 مئی کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور یکم شوال 25مئی 2020 کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 مئی کو 7 بج کر13منٹ پرسورج غروب ہونا شروع ہو گا اور 7 بج کر54منٹ پر سورج مکمل غروب ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 59 منٹ ہوگی۔ غروب آفتاب کے بعد چاند 41 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکے گا۔
موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں اس دوران مطلع جزوی طور پر ابر الود رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 