اسلام آباد میں آسمان پر کالے سیاہ بادل چھا گئے جس کے بعد تیز ہواوں کے ساتھ بارش شروع ہوگیا، موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا موسم تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آج اسلام آباد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب %34 تک ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب،اسلام آباداور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
