
اسلام آباد / راولپنڈی، و ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
آج بدھ کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور شام /رات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
نفسیاتی مسائل، سندھ مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن کا قیام
بدھ کے روز شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب ،بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
جمعرات کے روز شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب ،بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک رہا۔ تاہم پنجاب، خیبر پختونخو اور بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News