
گرمی اور کورونا کے ستائے کراچی والوں کے لیے خوشخبری، کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل آج رات شہر میں داخل ہوجائے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم آج رات میں شہر میں داخل ہوگا،اس سسٹم کے تحت شہر میں رات سے پیر کی صبح تک بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر میں کل بروز اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور گردآلود آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ شہر میں کم سے کم 25 سے 30 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی اور کچھ میں معتدل بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوا کا کم دباؤ بھارت میں بارش برسا کر سندھ میں داخل ہوا ہے۔ اس سسٹم کے زیر اثر تھرپارکر اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News