شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے موسم کچھ حد تک خوشگوار ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں تیز بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
حسن اسکواٸر، غریب أباد، لیاقت أباد ، نارتھ ناظم أباد اور نارتھ کراچی میں بھی بارش جاری ہے۔
کراچی میں بارش، کے الیکٹرک کی ہدایات جاری
شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن ہے جس کے باعث متعدد موٹر سائیکلوں کو حادثات بھی پیش آنے کے خدشات ہیں۔
شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
