
بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی و تیز بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں 3 سے 6 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
شہر قائد کے علاقوں نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، عائشہ منزل، کریم اباد، اورنگی ٹائون، ایف بی ایریا نارتھ ناظم آباد عائشہ منزل کریم آباد لیاقت آباد قیوم آباد میٹروول نارتھ کراچی سمیت متعدد علاقوں میں بارش کے بعد بجلی بند جبکہ ہجرے کالونی ، کورنگی، ابولحسن اصفہانی روڈ، لانڈھی ، گلشن معمار میں بھی 3 سے 6 گھنٹوں کی لاڈشیڈنگ جاری ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
یاد رہے کہ آج صبح سے کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں اس کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا۔
کراچی میں مون سون اسپیل کی تین روزہ بارش کا سلسلہ جاری
شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن ہے جس کے باعث متعدد موٹر سائیکلوں کو حادثات بھی پیش آئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہلکی ہواؤں سے درمیانی شدت کی مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News