
کراچی میں مون سون کی پہلی بارش 5 افراد کی جان لے گئی، مختلف واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے دوران ابراہیم حیدری اور ملیر شمسی کالونی میں ہلاکتیں گھر کی دیوار اور چھتیں گرنے سے ہوئیں جبکہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایک خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی۔
ریکسیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا جبکہ ابراہیم حیدری میں بارش کےباعث چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
کراچی میں برسی باران رحمت، عوام خوشی سے نہال
دوسری جانب مون سون کی پہلی بارش نے کراچی کے بیشتر علاقوں میں تیزہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث اہم سڑکوں اورگلیوں و نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوکر تالابوں کا منظر پیش کرنے لگا جس کے باعث سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا اور لاکھوں افراد سڑکوں پرپھنسے رہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے کوشش کرہے ہیں، شہری ٹریفک جام سے بچنے کیلیے متبادل راستہ اختیار کریں۔
علاوہ ازیں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کراچی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل معمول بن گیا، ہزاروں فالٹس کو دور کرنے میں کے ای ایس سی کے شکایات مراکز مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News