
کراچی میں جولائی کے مہینے میں گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 42.6 ریکارڈ کیاگیا جبکہ اس سے قبل 3جولائی 1958 کو درجہ حرارت 42.2 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے 30 سالہ ریکارڈ میں جولائی کا اوسط کا درجہ حرارت 33.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے تاہم اس سال جولائی 62 برسوں میں گرم ترین رہا ہے۔
کراچی، جولائی میں گرمی کا 38 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اس سے قبل آج ہی کراچی میں گرمی کا 38 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹا تھا جب پارہ دوپہر 3 بجے 42 ڈگری کو چھو گیا تھا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا تھا کہ کراچی میں 38سال بعد جولائی میں درجہ حرارت41 ڈگری کو چھوا ہے، اس سال کراچی میں جولائی کے مہنیے میں غیر معمولی گرمی پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عموما جولائی کے مہینے میں درجہ حرارت 33 سے تجاوز نہیں کرتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News