Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی والے تیار ہوجائیں خطرناک بارشوں کا نیا سسٹم آگیا

Now Reading:

کراچی والے تیار ہوجائیں خطرناک بارشوں کا نیا سسٹم آگیا

کراچی کے مکینوں کے لئے بارشوں کے حوالے سے ایک اور خبر سامنے آگئی ہے جس کے مطابق سندھ میں مون سون بارشوں کا نیا اور چھٹا اسپیل پہلے سے ہی   موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباؤ اس وقت راجستان کے مغرب میں موجود ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ آج سے سندھ کے مختلف علاقوں میں خصوصاً جنوب مشرقی سندھ میں اپنا اثر دکھانے لگے گا۔

اس نئے اسپیل کے باعث سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا شدید امکان ہے۔

جن علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے اس میں تھرپارکر اور بدین کے تمام علاقے شامل ہیں جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ​​میر پور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ​​سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، دادو ، شہید بینظیرآباد ، حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع آج اور کل سے تین دن تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

دوسری جانب شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز اور مخلتف علاقوں میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔

Advertisement

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں آج شام سے لے کر اگلے 3 دن تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

مون سون ہواؤں کی وجہ سے کراچی شہر میں بدھ تک امکانات موجود ہیں۔ کچھ علاقوں میں تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد
کراچی میں مزید کتنی بارش، سسٹم کمزور یا طاقتور؟ جانیے مکمل تفصیل
ٹھٹھہ اور کوہستانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ، ندیاں بپھر گئیں، کینجھر جھیل کی سطح بلند
علی پور میں سیلابی پانی پاسکو سنٹر میں داخل، 45 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں خراب
کراچی میں آج موسلادھار بارش کی پیشگوئی؛ اربن فلڈنگ کا خطرہ، شہری محتاط رہیں
سندھ میں بارش برسانے والا سسٹم فعال؛ اربن فلڈنگ کا خدشہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر