 
                                                                              محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے اسپیل کی ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پانچویں اسپیل میں جمعہ تا پیر شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شہرمیں بارشوں سے قبل گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ خلیج بنگال میں بننے والا ہو اکا کم دباؤ کل سے سندھ میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارش ہونے سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان ،خضدار،سبی اور لسبیلہ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 