مون سون کا نیا اسپیل، شہر قائد میں بارش شروع
شہر قائد میں مون سون کے پانچویں اسپیل کا آغاز ہوگیا ۔...
محکمہ موسمیات نے مون سون کے ساتویں اسپیل کی ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے ساتویں اسپیل میں شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے تحتمون سون کا نیا سسٹم کل صوبہ سندھ میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سسٹم سندھ سمیت بلوچستان میں بارشوں کا سبب ہوگا جبکہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد،ٹھٹھ،بدین،تھرہارکر سمیت ملحقہ علاقوں میں بارشیں ہونگی
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ بلوچستان میں لسبیلہ،خضدار، آواران سمیت دیگرعلاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ خضدار،قلات، لسبیلہ سمیت پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد اوربدین میں بھی اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد فوج اور رینجرز کی 70 ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ کراچی میں مسلسل بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News