سردیوں کے موسم میں کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم اور سرد ہوگیا ہے۔
اس وقت شہر کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آج رات درجہ حرارت مزیدکم ہونے کا امکا ن ہے ۔
سرجانی، اورنگی، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی، اورنگی، بلدیہ ٹاؤن، نیو کراچی اور ناظم آباد میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔
دوسری جانب شہر میں بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔
فیڈرل بی ایریا ۔گلشن اقبال ۔لیاقت آباد ۔پی آئی بی کالونی ۔طارق روڈ۔مارٹن کواٹر۔اسکیم 33۔شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ہے۔
بارش کے باعث 200سےزائد فیڈر متاثر ہوگئے ہیں جبکہ کے الیکٹرک ایک بار پھر بارش کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم۔کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
