شہر کراچی میں آج موسم خوشگوار ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کے بھی امکانات ہیں۔
اس ضمن میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر بھر میں آج شام میں مطلع جزوی ابر آلود ہوگا اور مضافات میں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بتایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان، پنجاب، بالائی سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
