مون سون کا پہلا اسپیل 15 جولائی سے برسنے کا امکان ہے۔
اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل 15 جولائی سے برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بالائی اور زیریں سندھ میں مون سون کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا جبکہ15 جولائی سے کراچی میں مون سون کی ہوائیں داخل ہونگی ۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 15 جولائی سے کراچی میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ 15 تا 17 جولائی شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ اس دوران گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔
اسکے علاوہ خیبر پختون خوا میں اتوار سے بارشوں اور تیز ہواؤں پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، پی ڈی ایم نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تحریری مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں بھی پیر سے بدھ تک اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، پراونشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے پی کے ڈائریکٹر جنرل نے شریف حسین نے بتایا کہ بارشوں اور تیز ہواؤں سے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، جن علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشیں شروع ہوں گی، بارشوں سے گرمی کی شدت میں بھی کمی آجائے گی۔
پی ڈی ایم اے نے شمالی علاقوں کی سیر کے لئے جانے والے سیاحوں کو بھی ان دنوں میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
