
کراچی میں 2 روز قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت 4.1 ریکاڑد کی گئی تھی۔
زلزلے کے یہ جھٹکے کراچی کے کچھ علاقوں میں زیادہ اور کچھ میں معمولی طور پر محسوس کئے گئے تھے۔
تاہم زلزلوں کے ان جھٹکوں کے بعد ماہرین نے سونامی کے حوالے سے بھی بڑی پیشگوئی کردی ہے۔
کراچی میں سونامی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں میں محسوس کئے جانے والے جھٹکوں کی شدت 4.1 تھی تاہم اگر یہی شدت بڑھ کر 5.1 ہوجاتی تو شہر میں سونامی آجاتا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں بلند و بالا عمارتیں ویسے دیکھنے میں خوبصورت لگتی ہیں لیکن اس شہر میں سمندر کی موجودگی ایک الارم ہے۔
ماہرین کے مطابق زمین کی ہلکی سی بھی حرکت سمندر میں ہلچل پیدا کرسکتی ہے اور اس کی چند فٹ اونچی لہریں آبادی والے علاقے کو بری طرح متاثر بھی کر سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News