Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، شہر میں برسوں بعد اولے پڑنے کا امکان

Now Reading:

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، شہر میں برسوں بعد اولے پڑنے کا امکان

سال نو پر مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں برسوں بعد اولے پڑنے کا امکان ظاہر کردیا ۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2022 میں سردیوں کے سب سے طاقتورسسٹم کے سبب کراچی سے کشمیر تک بارشیں اور برف باری متوقع ہیں۔

2 سے 8 جنوری تک رواں سال میں سردیوں کی ریکارڈ  بارشیں اور برف باری کی متوقع ہے جبکہ کراچی میں برسوں بعد اولے بھی پڑ سکتے ہیں  تاہم  اس کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جنوری کی شام یا رات سے 6 جنوری کے دوران کراچی اور کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان اور سندھ بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے جبکہ  کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

Advertisement

3  جنوری کی شام یا رات سے7 جنو ری کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات اور پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان  ہے جبکہ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

اس دوران کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، چمن ،مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں شدید برفباری  کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر