کراچی والے ہوجائیں تیار، شہر قائد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2 جولائی کی شام سے 6 جولائی تک زیادہ تر معتدل (درمیانی) اور بعض اوقات موسلادھار بارشیں متوقع ہیں ۔
3 جولائی کی دوپہر سے 5 جولائی تک اس نظام کی شدّت اپنے عروج پر ہوگی جس دوران زیادہ تر گرج چمک والے طوفان اور بارشیں متوقع ہیں۔
طوفانی بارشوں کے سبب کراچی کے بعض نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے، شہری ان دنوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
بارش سے قبل شہر کے بہت سے علاقوں تیز آندھی / گرد آلود ہواؤں کے چلنے کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
