
بالائی اضلاع میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز، سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
ملک کے بالائی اضلاع میں برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔
بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان:
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 7 اور 8 جنوری کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان سمیت زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کا امکان ہے تاہم بارش کی وجہ سے دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
مری، گلیات، وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان۔ مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں 7 جنوری سے 9 جنوری تک ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج رات سردی کی شدت بڑھنے کا امکان
پی ڈی ایم اے الرٹ:
اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بارشوں اور برف باری سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔
ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں، برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکوں پر رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانا چاہیے ۔
اسکے علاوہ بارش کے باعث دن کے درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے جبکہ برفباری پہاڑی علاقوں میں گاڑیوں کی آمدورفت خلل کا باعث بن سکتی ہے۔
شہر کراچی میں موسم کی صورتحال:
گزشتہ دو روز سے شہر کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس دوران درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا تاہم کل سے سردی میں شدت میں کمی متوقع ہے۔
محکمہ مومسیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں سائبرین ہواؤں کا راج ہے جبکہ شہر میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دھند کے باعث موٹر وے کے کئی حصوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل:
جمعہ کو دھند کے باعث موٹر وے کے کئی حصے بند ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ معطل کردیا گیا۔
دھند کے باعث لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے رجانہ تک بند کر دی گئی۔ ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس کے علاوہ ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 11 کو لاہور سے سیالکوٹ تک بند کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News