
کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
کراچی میں آج دوپہر سے بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم شہر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے اور اس دوران شدید گرج چمک کے ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 26 جولائی تک بارش برسانے والا سسٹم شہر سے نکل جائے گا، جس کے بعد اگست کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے سبب کمزور ساخت کی عمارتوں اور دیگر کو نقصان کا خدشہ ہے۔
شہری تیز ہواؤں کے دوران سائن بورڈز، درختوں اور کمزور ساخت کے انفرااسٹرکچر سے دور رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ سہراب گوٹھ، سپر ہائی وے، سچل گوٹھ، صفورہ گوٹھ اور اطراف میں رات بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، بفرزون گلبرگ، واٹر پمپ، عائشہ منزل، لیاقت آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف کے علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری احتیاط سے سفر کریں اور موٹر سائیکل سوار حضرات احتیاط سے موٹر سائیکل چلائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News