Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال موسمِ گرما میں کتنی بارش ہوگی؟ اہم خبر آ گئی

Now Reading:

رواں سال موسمِ گرما میں کتنی بارش ہوگی؟ اہم خبر آ گئی
کراچی

رواں سال موسمِ گرما میں کتنی بارش ہوگی؟ اہم خبر آ گئی

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے موسم گرما میں بارشوں کے حوالے سے نوید سناتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیشگوئی کی ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بارشیں معمول سے کم ہیں جبکہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی، تاہم آج شام اور رات میں بھی تیز بارش کا امکان ہے جبکہ اگلے دو سے تین دن میں بارشوں کا تیز اسپیل شروع ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے فیڈرل فلڈ کمیشن کے چیئرمین احمد کمال نے کہا کہ محکمہ موسمیات ہر سال 2 بار پیشگوئی کرتا ہے، مون سون کے شروع ہونے سے پہلے تمام صوبائی محکمے اقدامات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بھی تمام اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ گزشتہ 4 سے 5 سال میں موسمیاتی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی میں آج دوپہر سے بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم شہر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے اور اس دوران شدید گرج چمک کے ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 26 جولائی تک بارش برسانے والا سسٹم شہر سے نکل جائے گا، جس کے بعد اگست کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے سبب کمزور ساخت کی عمارتوں اور دیگر کو نقصان کا خدشہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد
کراچی میں مزید کتنی بارش، سسٹم کمزور یا طاقتور؟ جانیے مکمل تفصیل
ٹھٹھہ اور کوہستانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ، ندیاں بپھر گئیں، کینجھر جھیل کی سطح بلند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر