
کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی، موسم خوشگوار
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح صبح ہونے والے والی بوندا باندی سے موسم سہانا ہو گیا۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کے مختلف مقامات کلفٹن، سی ویو اور ڈی ایچ اے میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوا چل رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News