Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا

Now Reading:

کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا
فضائی آلودگی

کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا

کراچی: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی پہلے نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہوگئی ہے، شہر میں شمال مغربی ہواؤں کا راج ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی فہرست میں کراچی صف اول آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے جبکہ شہر کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 207 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ شہر کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک ضرور لگائیں۔

Advertisement

کراچی کا موسم

کراچی میں موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب اوسطاً 71 فیصد تک رہے گا جبکہ اس وقت سمندری ہوائیں معطل ہیں اور شہر میں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر، خیر پور، شہید بینظیر آباد میں پارہ 36 سے 39 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں حیدرآباد، میر پور خاص، مٹھی میں درجہ حرارت 34 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے اور بدین، ٹھٹھہ، سجاول میں پارہ 33 سے 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں مطلع صاف رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر