محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران ملک میں آندھی تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 16 ستمبر سے مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 15 سے 20 ستمبر کے دوران کشمیر گلگت بلتستان مری گلیات سمیت پنجاب کے اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔
اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اور 16 سے 18 ستمبر کے دوران کرم لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان بنوں کرک وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 سے 18 ستمبر کو راجن پور موسی خیل بارکھان ژوب قلات خضدار میرپور خاص تھرپارکر خیرپور عمر کوٹ میں بارش کی توقع ہے جبکہ 17 سے 19 ستمبر کے دوران گلگت بلتستان کشمیر گلیات چترال ایبٹ آباد راولپنڈی اسلام آباد میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر گلگت بلتستان چترال مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے تاہم بارشوں سے حالیہ گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
آندھی تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر سولر پینل کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
