شہر میں مون سون کی ایک بار پھر انٹری ہوگئی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقے کورنگی، لانڈھی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن اور ڈیفنس سمیت دیگر میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے دیگر علاقوں میں کالے بادلوں کا راج برقرار ہے جبکہ آج ہلکی تا تیز درجے کی بارش کی پیشگوئی ہے تاہم بارش کا سلسلہ کل صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ شہر میں آج بارش کے قوی امکانات موجود ہیں، آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ یادہ درجہ حرارت 33 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
