عالمی سطح پر حد درجہ گرمی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسانوں اور دیگر ممالیہ جانوروں کے دنیا سے ناپید ہو جانے کا خدشہ ہے۔
ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ غیر معمولی گرمی اگلے 250 ملین سالوں میں بڑے پیمانے پر انسانوں اور ممالیہ جانوروں کی معدومیت کا باعث بنے گی، اس عمل سے تباہی اتنی ہی بڑی ہوگی جتنی ڈائنوسار کے معدوم ہونے پر ہوئی تھی۔
برسٹل یونیورسٹی کی سربراہی میں ہونے والی یہ تحقیق مستقبل بعید میں آب و ہوا کے سپر کمپیوٹرائز ماڈلز پیش کرتی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ جب دنیا کے سارے براعظم ضم ہو کر ایک ہوجائیں گے تو موسمیاتی انتہا خطرناک صورت اختیار کرلے گی اور زمین خشک اور کافی حد تک غیر آباد ہوجائے گی۔
مطالعے میں یہ بھی بتایا گیا کہ جیسے جیسے سورج زیادہ توانائی خارج کرتا ہے، زمین اتنی ہی گرم ہوتی ہے، ٹیکٹونک عمل جو زمین کی پرت میں رونما ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں براعظم کی تشکیل ہوتی ہے اس میں آتش فشاں پھٹتے ہیں جس سے فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا بہت زیادہ اخراج ہوتا ہے اور زمین مزید گرم ہو جاتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
