
ملک میں تیز ہواﺅں اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 ستمبر کے دوران تیز ہواﺅں اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔۔
ترجمان نے بتایا کہ 16 سے 18ستمبر کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع بارشوں کی زد میں آسکتے ہیں تاہم 17سے 19 ستمبر کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں ندی نالوں میں پانی کے بہاﺅ میں تیزی کے امکانات ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ ادارے کا اولین فریضہ ہے۔
عمران قریشی نے کہا کہ باہمی تعاون سے قدرتی آفات میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔ شہری انتظامی اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ غیر ضروری سفر اور ندی نالوں میں نہانے سے گریز کریں، بچوں کو بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رکھیں اور ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129پر اطلاع دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News