Advertisement
Advertisement
Advertisement

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ”تیج” کی شدت میں اضافہ

Now Reading:

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ”تیج” کی شدت میں اضافہ
سمندری طوفان

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ”تیج” کی شدت میں اضافہ

کراچی: بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود طوفان ”تیج” شدید سمندری طوفان میں بدل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طوفان مزید آگے بڑھنے کے بعد انتہائی شدید سمندری طوفان بن گیا ہے، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے ساتواں الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری طوفان عمان سے 300، یمن سے 220 جبکہ گوادر سے 1520 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

اس کے علاوہ طوفان کے مرکز میں 150 سے 160 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہواؤں کی رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کررہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے گرد لہریں 35 فٹ تک بلند ہورہی ہے، تاہم طوفان کل دوپہر تک اسی شدت کے ساتھ شمال مغرب کی جانب آگے بڑھے گا۔

Advertisement

تیج طوفان آج رات 130 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ کے الغیدہ کے قریب یمن کے ساحل سے ٹکرائے گا، تاہم پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان کے اثرات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ مون سون سے قبل اور بعد کا دورانیہ سازگار حالات کی وجہ سے سمندری طوفانوں کی تشکیل کے لیے موزوں ترین ہے۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بعض اوقات طوفان پیش گوئی شدہ راستے اور شدت سے ہٹ جاتے ہیں جیسا کہ اس سے قبل سمندری طوفان بِپرجوئے کے معاملے میں دیکھا گیا تھا، جو جون میں بحیرہ عرب میں بنا تھا۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد
کراچی میں مزید کتنی بارش، سسٹم کمزور یا طاقتور؟ جانیے مکمل تفصیل
ٹھٹھہ اور کوہستانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ، ندیاں بپھر گئیں، کینجھر جھیل کی سطح بلند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر