
کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
شہر قائد میں موسم اپنے رنگ بدلنے لگا ہے، درجہ حرارت گرنے سے صبح وشام میں لوگوں کو ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے، وہیں محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو موسم سرما کی بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نومبر کے آخر میں سندھ سمیت کراچی میں بارشوں کا امکان ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ممکن ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی راتیں خنک ہونا شروع ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب دن میں اوسطاً 55 اور شام میں 25 فیصد رہے گا جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ شہر میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
بعدازاں سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی ہے، صوبے کے بیشتر حصوں میں آج پارہ 14 سے 17 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی، وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مختلف مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News